مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [بَابُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ] · حديث 10816
10816 - عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الْبَقَرَةُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ، نَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا، وَاسْتُخْرِجَتْ: " {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [البقرة: 255] " مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ، فَوُصِلَتْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ. وَ " يس " قَلْبُ الْقُرْآنِ لَا يَقْرَؤُهَا أَحَدٌ يُرِيدُ اللَّهَ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ، فَاقْرَؤُوهَا عَلَى مَوْتَاكُمْ». قُلْتُ: فِي سُنَنِ أَبِي دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَسْقَطَ الْمُبْهَمَ.
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’سورت بقرہ قرآن کی کوہان اور اس کی چوٹی ہے اس کی ہر ایک آیت کے ساتھ اس فرشتے نازل ہوئے اور آیت الکرسی کوعرش کے نیچے سے نکالا گیا اور سورت بقرہ کے ساتھ ملادیا گیا اور سورت یسین قرآن کا دل ہے جو بھی شخص اللہ تعالی اور آخرت کے (اجر وثواب کے)حصول کے لئے اس کی تلاوت کرے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی تم اپنے مرحومین پر (یا قریب المرگ افراد پر)اس کی تلاوت کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:)میں یہ کہتا ہوں :سنن ابو داؤد میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ، اور انہوں نے مبہم راوی کا ذکر ساقط کیا ہے ۔
مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
Hadith 10816
