مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ} المائدة: 83] · حديث 10984
10984 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ} [المائدة: 83]) قَالَ: مَعَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ، فَإِنَّهُمْ شَهِدُوا لَهُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ، وَشَهِدَ لِلرُّسُلِ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : (ارشاد باری تعالیٰ ہے:)’’(انہوں نے کہا:)اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے ہیں تو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ نوٹ فرما لے‘‘۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:یہاں گواہی دینے والوں سے مراد یہ ہے : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی اُمت کے ساتھ نوٹ فرما لے کیونکہ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ گواہی دی کہ آپ نے تبلیغ کر دی ہے اور انہوں نے رسولوں کے بارے میں یہ گواہی دی کہ انہوں نے تبلیغ کر دی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابو مریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
ابن عباس في قوله تعالى]
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › God Almighty said: (Our Lord has believed in us, and write us with the two witnesses) Al-Ma'idah: 83] · Hadith 10984
