مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ} النساء: 173] · حديث 10960
10960 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: {فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ} [النساء: 173] قَالَ: " أُجُورَهُمْ: يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ، الشَّفَاعَةَ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ مِمَّنْ صَنَعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفَ فِي الدُّنْيَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ فَقَالَ: أَتَى بِخَبَرٍ مُنْكَرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا. 29 - 5 - 2 - مَا جَاءَ فِي الْكَلَالَةِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (ارشاد باری تعالیٰ ہے:)’’تو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ)انہیں ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا‘‘۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:ان کا اجر یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کر دے گا اور اپنے فضل سے مزید یہ عطا کرے گا کہ وہ اس شخص کی شفاعت کریں گے جس کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو گی ایسا شخص جس نے دنیا میں ان لوگوں کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو گی‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے ، جسے امام ذہبی نے اپنی طرف سے ضعیف قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں:اس نے منکر روایت نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال کی توفیق کی گئی ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › Allah, the Most High, said: {He will pay them their wages and increase them from his virtue} Al-Nisa ': 173] · Hadith 10960
