مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الدِّيَاتِ] ‹ بَابُ الْقَسَامَةِ، وَالْقَتِيلِ يَكُونُ بِأَرْضِ قَوْمٍ] · حديث 10737
10737 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَتِ الْقَسَامَةُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَقَرَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتَكُونَ أَكَفَّ لِلنَّاسِ عَنِ الدِّمَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزَّبِيدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ وَأَغْرَبَ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ مُوسَى بْنُ عِيسَى الزَّبِيدِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : قسامت زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے برقرار رکھا ہے، کیونکہ اس طرح قتل و غارت گری کو لوگوں کے لئے روکا جا سکتا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یوسف زبیدی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں:بعض اوقات یہ غلطی کر جاتا ہے ، اور غریب روایت نقل کرتا ہے اس روایت میں امام طبرانی کے استاد موسیٰ بن عیسیٰ زبیدی ہیں میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of blood money] › The door of Qassam, and the murderer shall be the land of a nation] · Hadith 10737
