مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الدِّيَاتِ] ‹ بَابٌ الْمُسْلِمُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ] · حديث 10701
10701 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَخُونُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ، يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَلَمْ أَجِدْ لِأَبِي الزِّنَادِ ابْنًا اسْمُهُ الْقَاسِمُ، وَإِنَّمَا اسْمُهُ أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:’’ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس کے ساتھ خیانت نہیں کرتا اور وہ اسے رسوا نہیں کرتا مسلمان اپنے علاوہ سب کے لئے ایک ہاتھ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے خون برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی دی ہوئی پناہ کے بارے میں ہر شخص کوشش کرے گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں:یہ روایت ابراہیم بن نافع کے حوالے سے صرف قاسم بن ابو زناد نے نقل کی ہے اور میں نے ابو زناد کا کوئی ایسا بیٹا نہیں پایا جس کا نام قاسم ہو اس راوی کا اصل نام ابو القاسم ابن ابو زناد ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of blood money] › Chapter Muslims will be rewarded for blood] · Hadith 10701
