مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ] ‹ [بَابُ التَّحْذِيرِ مِنْ مُوَاقَعَةِ الْحُدُودِ] · حديث 10532
10532 - عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «أَنَا آخِذٌ بِحُجُزِكُمْ أَقُولُ: إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ، إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ، إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِذَا أَنَا مُتُّ تَرَكْتُكُمْ، وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ» ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:)میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” میں تمہارے پہلو سے پکڑ کر تمہیں یہ کہتا ہوں تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو تم لوگ جہنم سے بچو تم لوگ حدود کے ارتکاب سے بچو یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (پھرفرمایا :)جب میں مرجاؤں گا تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور پھر میں حوض پر تمہارا پیشرا ہوؤں گا جو شخص وہاں آ گیا وہ کامیاب ہو جائے گا‘‘ راوی کہتے ہیں:)اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابو سلیم ہے ، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Hudud and Diyat al-Diyyat] › [Chapter Warning against Attacking the Borders] · Hadith 10532
