مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ] · حديث 10676
10676 - وَعَنْ أَزْهَرَ وَالِدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِخَيْبَرَ فَحَثَا فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ، وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ حَتَّى قَالَ لَهُمْ: " ارْفَعُوا " فَرَفَعُوا، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتِلْكَ سُنَّتُهُ». ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ مُعَاوِيَةُ ثَمَانِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي، عَنْ عُقَيْلٍ. وَخَالُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمٰن کے والد حضرت ازہر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا آپ اس وقت خیبر میں تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے چہرے پر مٹی ڈالی پھر آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تو انہوں نے اپنے جوتوں اور اپنے ہاتھ میں موجود چیزوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: اب ہاتھ کھینچ لو ان لوگوں نے ہاتھ اٹھا لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا اس وقت تک یہی طریقہ کار رہا پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شراب نوشی کے لئے چالیس کوڑے لگوائے پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی دور میں چالیس کوڑے لگوائے پھر انہوں نے اپنے عہد خلافت کے آخری دور میں اسّی کوڑے لگوائے پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے پھر حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسّی کوڑے لگوائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ابو طاہر بن سرح کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں:)میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی ہے کہ یہ عقیل نامی راوی سے منقول ہے ان کے ماموں کا نام عبدالرحمٰن بن عبدالحمید بن سالم ہے اور وہ ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أَزْهَرَ وَالِدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Hudud and Diyat al-Diyyat] › [Chapter on what came in the limit of wine] · Hadith 10676
