مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ [بَابٌ مِنْهُ] · حديث 13903
13903 - وَفِي رِوَايَةٍ: كُلَّمَا أَخْبَرَهُمْ بِشَيْءٍ فَصَدَّقُوهُ قَالَ: " اللَّهُمَّ اشْهَدْ "، وَقَالَ فِيهَا: " أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذَا النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ؟ "، قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، وَقَالَ أَيْضًا: " فَإِنَّ وَلِيِّي جِبْرِيلُ وَلَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَهُوَ وَلِيُّهُ»، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ’’جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ا نہیں جس کسی چیز کے بارے میں بتاتے‘ تو وہ لوگ آپ کی تصدیق کر دیتے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے:اے اللہ! تو گواہ ہو جا‘‘۔ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اس اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں‘ جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی تھی‘ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ اُمی نبی‘ ان کی آنکھیں سو جاتی ہیں‘ لیکن دل نہیں سوتا ہے‘ انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے‘ جی ہاں! اور اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میرا ساتھی جبرائیل ہے‘ الله تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا‘ اس کا متعلقہ فرشتہ جبرائیل ہی ہوتا تھا‘‘۔(علامہ ہیثمی فر ماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔
فِيهَا: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ ← اللهم اشهد ← بِشَيْءٍ فَصَدَّقُوهُ ← وَفِي رِوَايَةٍ: كُلَّمَا
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › [Door of it] · Hadith 13903
