مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ بَابٌ] · حديث 14275
14275 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «دَخَلَ قَبْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَبَّاسُ، وَعَلِيٌّ، وَالْفَضْلُ، وَشَقَّ لَحَدَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَهُوَ الَّذِي شَقَّ قُبُورَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ أُحُدٍ». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْعَبَّاسِ، وَلَا الَّذِي شَقَّ لَحْدَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَيُّوبَ بْنِ مَنْصُورٍ، وَقَدْ وَهِمْ فِي حَدِيثٍ رَوَاهُ لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک میں‘ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ داخل ہوئے تھے‘ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ کی لحد تیار کی تھی‘ یہ وہی شخص تھا‘ جس نے غزوأ احد کے موقع پرشہدا کی قبریں تیار کی تھیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے‘ اور اس میں حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر نہیں ہے‘ اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لحد تیارکرنے والے شخص کا ذکر ہے۔یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ایوب بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے اسے اس حدیث میں وہم ہوا ہے‘ جو روایت امام ابو داؤد نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے‘ اس روایت کے بقیه رجال’’صحیح ‘‘ کے رجال ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › Door] · Hadith 14275
