مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ [بَابُ إِخْبَارِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُغَيَّبَاتِ] · حديث 14071
14071 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «لَمَّا دَخَلَ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " يَا أُمَّ سَلَمَةَ إِنِّي أَهْدَيْتُ لِلنَّجَاشِيِّ مِسْكًا وَحُلَّةً، وَلَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ مَاتَ وَلَا أَرَى هَدِيَّتِي إِلَّا سَتُرَدُّ إِلَيَّ ". قَالَتْ: وَكَانَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَى نِسَاءَهُ أُوقِيَّةً أُوقِيَّةً وَأَعْطَانِي سَائِرَ الْمِسْكِ وَالْحُلَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأُمُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ لَا أَعْرِفُهَا. وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أُمِّ كُلْثُومٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ فِي الْهَدِيَّةِ فِي الْبَيْعِ مِنْ مُسْنَدِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ.
سیّدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب میری رخصتی کروائی‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اُم سلمہ ! میں نے نجاشی کو مشک اور ایک حلہ تحفے کے طور پر بھجوایا تھا‘ لیکن میرا خیال ہے‘ وہ فوت ہو چکا ہے‘ اور میں نے جو تحفہ بھیجا تھا‘ اس کے بارے میں‘ میر ایہ خیال ہے کہ وہ میرے پاس واپس آ جائے گا۔سیّدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر اسی طرح ہوا‘ جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان کیا تھا‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایک اوقیہ دیگر ازواج کو دیا‘ اور باقی سارا مشک اور حلہ مجھے دے دیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ موسیٰ بن عقبہ کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں‘ اور ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے‘ جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے‘ اس روایت کے بقیہ رجال’’صحیح‘ ‘ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے اس واقعہ کے بارے میں اُم کلثوم کی نقل کرده روایت گزر چکی ہے جو تحفہ دینے سے متعلق باب میں‘ کتاب خرید وفروخت کے بیان میں ہے‘ یہ امام احمد بن حنبل کی ’’مسند‘‘ کے حوالے سے اور دیگر حوالوں سے منقول ہے۔
أُمِّ سَلَمَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › [Chapter on informing him, may God’s prayers and peace be upon him, of the absentees] · Hadith 14071
