مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ [بَابُ صِفَتِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] · حديث 14035
14035 - وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَمَا أَنْسَى بَيَاضَ وَجْهِهِ مَعَ شِدَّةِ سَوَادِ شَعْرِهِ، إِنَّ مِنَ الرِّجَالِ مَنْ هُوَ أَطْوَلُ مِنْهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ هُوَ أَقْصَرُ مِنْهُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ حَوْلَهُ، فَقُلْتُ لِأُمِّي: مَنْ هَذَا؟ قَالَتْ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن میں نےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علی کو دیکھا‘ میں آپ کے بالوں کی سیاہی کے ہمراہ آپ کے چہرے کی سفیدی نہیں بھولا‘ لوگوں میں ایسے لوگ بھی موجود تھے‘ جو آپ سے طویل القامت تھے اور جو آپ سے کوتاه قامت تھے آپ چل رہے تھے‘ اور لوگ آپ کے اردگرد چل رہے‘ میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں ایک حدیث منقول ہے‘ جو اس روایت کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی جا بر جعفی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ’’صحیح ‘‘ کے رجال ہیں۔
أَبِي الطُّفَيْلِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › [Chapter of His Description, may God’s prayers and peace be upon him] · Hadith 14035
