مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 14011
14011 - «وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " خُذْ هَذَا الدَّمَ فَادْفِنْهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالطَّيْرِ وَالنَّاسِ ". فَتَغَيَّبْتُ فَشَرِبْتُهُ ثُمَّ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَضَحِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ الضَّحِكِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
حضرت سفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’یہ خون لو! اور اسے اس جگہ دفن کرو کہ یہ جانوروں‘ پرندوں اور لوگوں سے بچا رہے‘ میں وہاں سے ہٹا اور میں نے اسے پی لیا‘ پھر بعد میں اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ‘ صرف ہنسنے والے حصے کے حوالے سے نقل کیا ہے‘ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔
احتجم النبي ← سَفِينَةَ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › Section of it] · Hadith 14011
