مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ] ‹ [بَابُ وُجُوبِ اتِّبَاعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَنْ أَدْرَكَهُ] · حديث 13963
13963 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِتَابٍ أَصَابَهُ مِنْ بَعْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَقَرَأَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغَضِبَ وَقَالَ: " أَمُتَهَوِّكُونَ فِيهَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ جِئْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً لَا تَسْأَلُوهُمْ عَنْ شَيْءٍ فَيُخْبِرُوكُمْ بِحَقٍّ فَتُكَذِّبُوا بِهِ أَوْ بِبَاطِلٍ فَتُصَدِّقُوا بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ مُوسَى كَانَ حَيًّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا وَغَيْرُهُ فِي الْعِلْمِ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک تحریر لے کر آئے جو انہیں اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کسی فرد سے ملی تھی‘ انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پڑھا‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصے میں آ گئے‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے ابن خطاب ! کیا تم لوگ اس میں مشغولیت اختیار کر رہے ہو؟ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے‘ میں واضح اور صاف چیز تمہارے پاس لے کے آیا ہوں‘ تم لوگ أن (اہل کتاب) سے جس چیز کے بارے میں دریافت کرو گے‘ وہ نہیں بتائیں گے‘ تو ہو سکتا ہے کہ وہ حق ہو‘ جس کا تم انکار کر دو یا وہ باطل ہو‘ جس کی تم تصدیق کر دو‘ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے‘ اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی زندہ ہوتے‘ تو ان کے لئے بھی میری پیروی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا‘‘۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے یہ روایت اور اس کے علاوہ روایات (جو اس موضوع سے متعلق ہیں) وہ اس سے پہلےعلم سے تعلق باب میں گزر چکی ہیں۔
الَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ جِئْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً لَا تَسْأَلُوهُمْ ← أَمُتَهَوِّكُونَ فِيهَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Signs of Prophethood] › [Chapter Obligation to follow it, may God bless him and grant him peace, for the one who overlooks it] · Hadith 13963
