مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ] ‹ بَابُ ذِكْرِ الْأَنْبِيَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ] · حديث 13807
13807 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ «أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟ قَالَ: " عَشَرَةُ قُرُونٍ ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ: " عَشَرَةُ قُرُونٍ ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ: " ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا حضرت آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں !اس نے دریافت کیا: ان کے اور حضرت نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں‘ اس نے دریافت کیا: حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں‘ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسول کتنے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو تیرہ تھے۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال صحیح کےر جال ہیں‘ صرف احمد بن خلید حلبی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے‘ اور وہ ثقہ ہے۔
أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [A book in which the prophets are mentioned] › Chapter on Remembrance of the Prophets, may God’s prayers and peace be upon them] · Hadith 13807
