مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ قُطِعَتْ] · حديث 13473
13473 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ ". قَالُوا: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ: " تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يُدْخِلُكَ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی الله تعالیٰ اس سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے ذریعے اسے جنت میں داخل کر دے گا‘‘ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص تہیں محروم رکھے تم اُسے دو! جو شخص قطع رحمی کرے تم اس کے ساتھ صلہ رحمی کرو اور جو شخص تمہارے ساتھ زیادتی کرے تو اس سے درگزر کرو‘ جب تم ایسا کرو گے تو الله تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کر دے گا‘‘۔یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › The door of the womb (womb) link, even if it is cut off] · Hadith 13473
