مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ كِتْمَانِ الْحَوَائِجِ] · حديث 13737
13737 - عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «اسْتَعِينُوا عَلَى قَضَاءِ حَوَائِجِكُمْ بِالْكِتْمَانِ، فَإِنَّ كُلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَامٍ الْعَطَّارُ، قَالَ الْعِجْلِيُّ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَكَذَّبَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’حاجتیں پوری کروانے کے لئے‘ چھپا کے رکھنے کے ذریعے مدد حاصل کرو‘ کیونکہ ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے‘ عجلی کہتے ہیں:اس میں کوئی حرج نہیں ہے‘ امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں‘ تاہم خالد بن معدان نامی راوی نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ
Hadith 13737
