مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ] · حديث 13725
13725 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَظَلَّهُ اللَّهُ تَعَالَى بِخَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يَدْعُونَ لَهُ، وَلَمْ يَزَلْ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَفْرُغَ، فَإِذَا فَرَغَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَجَّةً وَعُمْرَةً» ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی میں چل کے جاتا ہے‘ اللہ تعالیٰ اس کے لئے پچھتر ہزار فرشتوں کا سایہ کر دیتا ہے‘ جو اس شخص کے لئے دعا کرتے ہیں اور ایسا شخص مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے‘ جب تک وہ فارغ نہیں ہو جاتا‘ جب وہ فارغ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے حج اور عمرے کا ثواب نوٹ کرتا ہے‘‘۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے یہ روایت بیمار کی عیادت کرنے سے متعلق باب میں کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of the merit of the fulfillment of the needy people] · Hadith 13725
