مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ] · حديث 13713
13713 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّ لِلَّهِ عِنْدَ أَقْوَامٍ نِعَمًا يُقِرُّهَا عِنْدَهُمْ مَا كَانُوا فِي حَوَائِجِ النَّاسِ، مَا لَمْ يَمَلُّوا، فَإِذَا مَلُّوا نَقَلَهَا إِلَى غَيْرِهِمْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ لوگوں کو نعمتیں عطا کی ہیں‘ وہ ان لوگوں کے پاس‘ اُن نعمتوں کو اس وقت تک برقرار رکھتا ہے جب تک وہ لوگ دوسرے لوگوں کی ضروریات پوری کرتے رہتے ہیں اور اکتاہٹ کا شکار نہیں ہوتے‘ جب وہ اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں‘ تو الله تعالیٰ ان نعمتوں کو دوسرے لوگوں کی طرف منتقل کر دیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے‘ اور وہ متروک ہے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of the merit of the fulfillment of the needy people] · Hadith 13713
