مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَخَيْرِ النَّاسِ وَشِرَارِهُمْ] · حديث 13653
13653 - وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ ". قَالُوا: بَلَى. قَالَ: " شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت انس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’کیا میں تمہیں‘ تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں‘ جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے‘ اور جن سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے‘ اور تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں‘ جن سے بھلائی کی امید رکھی جائے‘ اور ان کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو‘‘۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے‘ اور وہ متروک ہے۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › A chapter in whom is the best and the good and the evil of men. · Hadith 13653
