مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَارِ] · حديث 13533
13533 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَدْفَعُ بِالْمُسْلِمِ الصَّالِحِ عَنْ مِائَةٍ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ جِيرَانِهِ الْبَلَاءَ» ". ثُمَّ قَرَأَ: {وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ} [البقرة: 251]. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’بے شک اللہ تعالیٰ ایک نیک آدمی کی وجہ سے‘ اُس کے پڑوس میں موجود ایک سو گھرانوں سے آزمائش کو دور کر دیتاہے ‘‘۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی:’’اگر الله تعالیٰ‘ بعض لوگوں کے ذریعے بعض سے آزمائش کو پرے نہ کرے تو زمین میں خرابی آ جائے ‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی یحیٰی بن سعید عطار ہے‘ جو ضعیف ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of what came in the neighbor] · Hadith 13533
