مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ] · حديث 13509
13509 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يَشْكُو قَسْوَةَ قَلْبِهِ، قَالَ: " أَتُحِبُّ أَنْ يَلِينَ قَلْبُكَ وَتُدْرَكَ حَاجَتُكَ؟ ارْحَمِ الْيَتِيمَ، وَامْسَحْ رَأْسَهُ، وَأَطْعِمْهُ مِنْ طَعَامِكَ، يَلِنْ قَلْبُكَ وَتُدْرِكْ حَاجَتَكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ: مُدَلِّسٌ.
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تمہارا دل نرم ہو جائے اور تم اپنے مقصد کو حاصل کر لو تو تم یتیم پر رحم کرو‘ اُس کے سر پر ہاتھ پھیرو‘ اسے اپنے کھانے میں سے کھانا کھلاؤ‘ تمہارا دل نرم ہو جائے گا اور تمہارا مقصد پورا ہو جائے گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے‘ اور ایک راوی بقیہ ہےجو مدلس ہے۔
أتى النبيَّ رجلٌ يشكو قَسوةَ قلبِهِ. ← أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › Chapter What came in orphans, widows, and the needy] · Hadith 13509
