مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ] ‹ [بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ] · حديث 13497
13498 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «مَنْ كَانَتْ لَهُ ابْنَةٌ فَأَدَّبَهَا وَأَحْسَنَ أَدَبَهَا، وَعَلَّمَهَا وَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، وَأَوْسَعَ عَلَيْهَا مِنْ نِعَمِ اللَّهِ الَّتِي أَوْسَعَ عَلَيْهِ، كَانَتْ لَهُ مَنَعَةً وَسِتْرًا مِنَ النَّارِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’جس شخص کی ایک بیٹی ہو‘ وہ اس کی تربیت کرے اور اچھی تربیت کرے‘ اُسے تعلیم دے اور اچھی تعلیم دے اور اس کو الله تعالیٰ کی نعمتیں کشادگی سے د ے‘ جو الله تعالیٰ نے اس شخص کو عطا کی ہوئی ہوں‘ تو وہ بھی اس شخص کے لئے جہنم سے رکاوٹ اور بچاؤ کا باعث بن جائے گی‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔
النَّبِيِّ ← عبد الله -يعني ابن مسعود-
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Righteousness and Prayer] › [Chapter of it on children and relatives, and the preference for spending on them] · Hadith 13497
