مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ اللُّقَطَةِ] · حديث 6846
6846 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ كِتَابٍ يُلْقَى بِمَضْيَعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَائِكَةً يَحُفُّونَهُ بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيُقَدِّسُونَهُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلِيًّا مِنْ أَوْلِيَائِهِ يَرْفَعُهُ مِنَ الْأَرْضِ وَمَنْ رَفَعَ كِتَابًا فِيهِ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ رَفَعَ اللَّهُ اسْمَهُ فِي عِلِّيِّينَ وَخَفَّفَ عَنْ وَالِدَيْهِ الْعَذَابَ، وَإِنْ كَانَا كَافِرَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو بھی تحریر زمین پر گر جاتی ہے، تو الله تعالیٰ اس کی طرف فرشتوں کو بھیج دیتا ہے، تو وہ اپنے پروں کے ذریعے اسے ڈھانپ دیتے ہیں اور اسے پاک وصاف کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے ولیوں میں سے ایک ولی اس کی طرف بھیج دیتا ہے، جو اسے زمین سے اٹھاتا ہے، اور جو شخص بھی ایسی تحریر اٹھاتا ہے، جس میں الله تعالیٰ کا کوئی اسم موجود ہو، تو اللہ تعالیٰ ’’علیین‘‘ میں اس کا نام بلند کرتا ہے، اور اس کے ماں باپ سے عذاب میں تخفیف کردیتا ہے، اگرچہ اس کے ماں باپ کافر ہی کیوں نہ ہوں‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبد الغفار ہے اور وہ متروک ہے۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Capture section] · Hadith 6846
