مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ إِرْسَالِ الْهَدِيَّةِ وَمَتَى تُمْلَكُ] · حديث 6726
6726 - وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: «نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ: " انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ ". فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ: " اسْقِ أَبَا بَكْرٍ " ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ شَرِبَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ذریعے آپ کی خدمت میں بکری بھجوائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر ارشاد فرمایا: تم اسے لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ، اس خاتون نے اسے پی لیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہوگئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوه لیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ابوبکر کو پلاؤ ! پھروہ ایک اور بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر خود اُس کا دودھ پیا۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، عبدالرحمن بن ابولیلیٰ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of sending a gift and when it is acquired] · Hadith 6726
