مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيْعِ أَرْضِ الْخَرَاجِ] · حديث 6546
6546 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، فَقَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، وَشِرَائِهَا، وَكِرَائِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ سَاقِطٌ مِنْ أَصْلِ السَّمَاعِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ الْخَثْعَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: جو عجمیوں کی سرزمین کے بارے میں ہے، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں کی زمین کوفروخت کرنے ، اسے خریدنے اور اسے کرائے پر دینے ( یا لینے) سے منع کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اصل سماع میں یہ روایت ساقط ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ خثعمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
«نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ فِي أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of the sale of Kharj land] · Hadith 6546
