مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ لِمَنْ تَصَدَّقَ بِهَا] · حديث 6534
6534 - وَفِي رِوَايَةٍ «عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَيْضًا قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ بَعْدُ يُبَاعُ فِي السُّوقِ بِثَمَنٍ يَسِيرٍ مَهْزُولٍ مَضْرُوبٍ، وَقَدْ عَرَفْتُ عُرْفَهُ،» قَالَ: فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ. وَإِسْنَادُ الثَّانِي مُرْسَلٌ وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ الْأَوَّلِ مُرْسَلٌ أَيْضًا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا بعد میں، میں نے اسے بازار میں تھوڑی قیمت کے عوض میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھا وہ کمزور اور بےحال ہو چکا تھا میں نے اس کی پیشانی کو پہچان لیا تھا......راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں پہلی روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ دوسری روایت کی سند ’’مرسل‘‘ ہے ۔ اسی طرح پہلی روایت کی سند بھی ’’مرسل‘‘ ہے۔
زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَيْضًا ← وَفِي رِوَايَةٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter on Hate Buying Charity for One who Charts It] · Hadith 6534
