مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ بَابُ بَيْعِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ] · حديث 6522
6522 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا وَتَرَكَ أُمَّ وَلَدٍ [لَهُ]، فَأَرَادَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ أَنْ يَبِيعَهَا فِي دَيْنِهِ، فَأَتَيْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي، فَانْتَظَرْنَاهُ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاجْعَلُوهَا فِي نَصِيبِ وَلَدِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص فوت ہو گیا، اس نے اپنی ایک اُمّ ولد کو ( پس ماندگان میں ) چھوڑا ولید بن عقبہ نے یہ ارادہ کیا کہ اس شخص کے ذمہ قرض کی ادائیگی کے لئے اس اُمّ ولد کو فروخت کر دے۔ ہم حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئےہم نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا، ہم ان کا انتظار کرتے رہے جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ہم نے یہ صورت حال ان کے سامنے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: اگر تم نے ایسا ہی کرنا ہے، تو اس اُمّ ولد کنیز کو اس بچے کے حصے میں شامل کر دو۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › Chapter, Sale of Mothers of Children] · Hadith 6522
