مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ نُصْحِ الْأَجِيرِ وَإِتْقَانِ الْعَمَلِ] · حديث 6462
6462 - وَعَنْ سِيرِينَ قَالَتْ: «وَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُرْجَةً فِي الْقَبْرِ فَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُسَدَّ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ تَنْفَعُهُ؟ قَالَ: " أَمَا إِنَّهَا لَا تَنْفَعُهُ، وَلَا تَضُرُّهُ، وَلَكِنْ تَعِرُ عَيْنَ الْحَيِّ». قُلْتُ: ذُكِرَ هَذَا فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي مَنَاقِبِ إِبْرَاهِيمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیرین نامی خاتون بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر میں کشادگی دیکھی تو اس کے بارے میں حکم دیا کہ اسے بند کر دیا جائے عرض کی گئی یا رسول اللہ! کیا یہ چیز اس مردے کو فائدہ دے گی؟ آپ نے فرمایا: یہ چیز اسے فائدہ یا نقصان نہیں دے گی لیکن زند ہ شخص کی آنکھوں کو ٹھنڈا کر دے گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی گئی ہے ‘ جو حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
«وَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ فُرْجَةً فِي الْقَبْرِ فَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُسَدَّ فَقِيلَ: ← وَعَنْ سِيرِينَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of the salaried employee and mastery of work] · Hadith 6462
