مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ باب · حديث 6450
6450 - «وَعَنِ الْمُثَنَّى بْنِ وَائِلٍ قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بِشْرٍ فَمَسَحَ رَأْسِي وَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى ذِرَاعِهِ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ أَجْرِ الْمُعَلِّمِ؟ فَقَالَ: دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مُتَنَكِّبٌ قَوْسًا فَأَعْجَبَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " مَا أَجُودَ قَوْسَكَ أَشْتَرَيْتَهَا؟ ". قَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَهْدَاهَا إِلَيَّ رَجُلٌ أَقَرَأْتُ ابْنَهُ الْقُرْآنَ. قَالَ: " فَتُحِبُّ أَنْ يُقَلِّدَكَ اللَّهُ قَوْسًا مِنْ نَارٍ؟ ". قَالَ: لَا. قَالَ: " فَرَدُّوهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْمُثَنَّى وَوَلَدُهُ ذَكَرَهُمَا ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَجْرَحْ وَاحِدًا مِنْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مثنی ٰبن وائل بیان کرتے ہیں: میں حضرت عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا ہاتھ اپنی کلائی پر رکھ دیا ایک شخص نے ان سے تعلیم دینے والے کے معاوضے کے بارے میں دریافت کیا ‘تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جس نے ایک کمان لٹکائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کووہ اچھی لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری کمان کتنی اچھی ہے کیا تم نے اسے خریدا ہے؟ اس نے عرض کی : جی نہیں! مجھے ایک شخص نے یہ تحفے کے طور پر دی ہے‘ جس کے بیٹے کو میں نے قرآن سکھا یا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے گلے میں آگ کی بنی ہوئی کمان پہنائے؟ اس نے عرض کی:جی نہیں! راوی بیان کرتے ہیں:(یانبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: )تم اسے واپس کر دو ( یا ان لوگوں نے اسے واپس کر دیا)۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مثنیٰ اور ان کے صاحبزادے ان دونوں کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے لیکن انہوں نے ان دونوں میں سے کسی پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
فَتُحِبُّ ← لَا، وَلَكِنْ أَهْدَاهَا إِلَيَّ رَجُلٌ أَقَرَأْتُ ابْنَهُ الْقُرْآنَ. ← مَا أَجُودَ قَوْسَكَ أَشْتَرَيْتَهَا؟ ← دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ رَجُلٌ مُتَنَكِّبٌ قَوْسًا فَأَعْجَبَتِ النَّبِيَّ ← أَجْرِ الْمُعَلِّمِ ← أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بِشْرٍ فَمَسَحَ رَأْسِي وَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى ذِرَاعِهِ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ ← الْمُثَنَّى بْنِ وَائِلٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › Chapter · Hadith 6450
