مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ باب · حديث 6438
6438 - وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَجَمَ فِي الْأَخْدَعِينَ، وَبَيْنَ الْكَتِفَيْنِ، وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ. وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ وَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَرَمَاهُ ابْنُ مَعِينٍ بِالْكَذِبِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اخدع نامی دورگوں میں اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنےلگوائے تھے اور آپ نے پچھنے لگانے والے کو اس کا معاوضہ دیا تھا اگر یہ حرام ہوتا تو آپ اسے ادانہ کرتے۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مغلس ہے‘ جسے ابن نمیر نے ثقہ قراردیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا ہے یحییٰ بن معین نے اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › Chapter · Hadith 6438
