مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي وَبَيْعِ الْحَاضِرِ] · حديث 6366
6366 - وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: " «لَا تَلَقَّوُا الْأَجْلَابَ حَتَّى تَبْلُغَ سُوقَهَا، وَلَا تَبِيعُوا لِلْأَعْرَابِ، وَإِنْ كَانَ أَخَا أَحَدِكُمْ، أَوْ أَبَاهُ، أَوْ أُمَّهُ» ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے تھے: ’’ سوداگروں سے اس وقت تک نہ ملو جب تک وہ بازار تک نہیں پہنچ جاتے اور دیہاتیوں کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کروخواہ وہ تم میں سے کسی ایک شخص کا بھائی ہو یا کسی شخص کا باپ ہو یا اس کی ماں ہو‘‘۔امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter forbidding receiving and selling the present] · Hadith 6366
