مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ] ‹ بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الطَّعَامِ] · حديث 7948
7948 - وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فَرَاغِهِ مِنْ طَعَامِهِ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ [وَأَشْبَعْتَ] وَأَرْوَيْتَ، لَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ رَبَّنَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت حارث بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ نے کھانے سے فارغ ہو کر یہ پڑھا: "اے اللہ! ہر طرح کی حمد تیرے لئے ہی مخصوص ہے، تو نے کھلا یا ہے، اور تو نے پلایا ہے، تو نے سیر کیا ہے، اور تو نے سیراب کیا ہے حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جس کو مسترد نہ کی جائے، اسے رخصت نہ کیا جائے، اور اے ہمارے پروردگار! تجھ سے بے نیاز نہ ہو جائے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَ فَرَاغِهِ مِنْ طَعَامِهِ ← الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Food Book] › Chapter on what he says after food] · Hadith 7948
