مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ صِغَارٌ وَهُوَ يَأْكُلُ] · حديث 7876
7876 - عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: «كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ فَقَالَ لِي: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ فَقُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ قَبْضَةً وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى مَتْرُوكٌ.
اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ کے ساتھ مسجد میں موجود تھا اسی دوران حضت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے میرے چچا نے مجھے ان کی طرف بھیجا اور مجھ سے کہا: تم ان بزرگ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ میرے چچا موسیٰ بن طلحہ آپ سے یہ کہ رہے ہیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ میں ان صاحب کے پاس گیا میں نے ان سے دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ہے میں(بچپن میں ) نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ کچھ اور بچے بھی تھے ہم نے آپ کو پایا کہ آپ ایک منہ کو ڈھانپنے والے کپڑے میں رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے، آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے مٹھی بھر کھجوریں نکال کر ہمیں دیں اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اسحاق بن یحییٰ بامی راوی متروک ہے۔
إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Food Book] › [A door by whom little children came in while he was eating] · Hadith 7876
