مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ] ‹ بَابُ إِطْعَامِ الطَّعَامِ] · حديث 7864
7864 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مَنْ ظَاهِرِهَا ". فَقَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ: لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " لِمَنْ أَلَانَ الْكَلَامَ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَبَاتَ لِلَّهِ قَائِمًا، وَالنَّاسُ نِيَامٌ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی " یا رسول اللہ ! وہ کسے ملیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو جو نرمی سے کلام کرے ، کھانا کھلائے ، اور اللہ تعالیٰ کے لئے قیام کی حالت میں رات گزار دے جبکہ لوگ سو رہے ہوں " ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Hadith 7864
