مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ بَابُ الْعَقِيقَةِ] · حديث 6189
6189 - وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: يُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ. قَالَتْ عَائِشَةُ: «فَعَقَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ شَاتَيْنِ شَاتَيْنِ يَوْمَ السَّابِعِ، وَأَمَرَ أَنْ يُمَاطَ عَنْ رَأْسِهِ الْأَذَى، وَقَالَ: " اذْبَحُوا عَلَى اسْمِهِ، وَقُولُوا: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ [اللَّهُمَّ] مِنْكَ وَلَكَ هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ». قَالَ: وَكَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُؤْخَذُ قُطْنَةٌ فَتُجْعَلُ فِي دَمِ الْعَقِيقَةِ، ثُمَّ تُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْعَلُوا مَكَانَ الدَّمِ خَلُوقًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَبِي يَعْلَى: إِسْحَاقَ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں لڑ کے کے عقیقے میں دو برابر کی بکریاں اورلڑ کی کے عقیقے میں ایک بکری ذبح کی جائے گی ۔سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے عقیقے میں (ان کے پیدائش کے ) ساتویں دن دو‘ دو بکریاں قربان کروائی تھیں آپ نے یہ حکم دیا تھا ان کے سر سے بالوں کو صاف کر دیا گیا تھا آپ نے فرمایا: اس کے نام پر ذبح کرواور یہ کہو : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئےاللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے: اے اللہ! یہ تیری طرف سے (ملا) ہے اور تیرے لئے ہے اور یہ فلاں کا عقیقہ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں لوگ روئی کاٹکڑالے کراسے عقیقہ ( کے جانور )کے خون میں ڈال کر پھر بچے کےسر پر رکھ دیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا خون کی جگہ خلوق ( نام کی خوشبو) لگا دی جائے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں‘ صرف امام ابویعلیٰ کے استاد اسحاق کا معاملہ مختلف ہے میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔
عَائِشَةُ: فَعَقَّ رَسُولُ اللَّهِ ← الْجَارِيَةِ شَاةٌ. ← الغلام شَاتَان مُكَافأتَان، ← «يُعَقُّ ← عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Hunting and Slaughterers] › Bab Al Aqiqah] · Hadith 6189
