مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الطَّلَاقِ] ‹ بَابُ لَا طَلَاقَ قَبْلَ نِكَاحٍ] · حديث 7760
7760 - وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَوْزِيِّ قَالَ: قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ ذَكَرَ امْرَأَةً فَقَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُهَا فَهِيَ طَالِقٌ أَلْبَتَّةَ؟ فَقَالَ عَطَاءٌ: " لَا طَلَاقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ عُقْدَتَهُ، وَلَا عِتْقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ رَقَبَتَهُ ". ذُكِرَ ذَلِكَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَسْنَدَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایوب بن سلیمان جوزی بیان کرتے ہیں : میں نے عطا ء بن ابی رباح سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو کسی عورت کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ جس دن میں نے اس کے ساتھ شادی کی ، تو اسے طلاق بتہ ہوگی، تو عطاء نے جواب دیا : آدمی کس کے عقد کا مالک نہ ہو اسے طلاق نہیں دے سکتا اور جس کی گردن کا مالک نہ ہو اسے آزاد نہیں کر سکتا ۔ یہ بات حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ذکر کی گئی ہے ، اور انہوں نے اس کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ایوب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَوْزِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Divorce Book] › Chapter: no divorce before marriage] · Hadith 7760
