مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ] · حديث 432
432 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لَيَطَّلِعَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي - أَوْ عَلَى غَيْرِ مِلَّتِي - " وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ، فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَاطَّلَعَ رَجُلٌ غَيْرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ هَذَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَجُلًا لَمْ يُسَمَّ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " ابھی تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا ، جسے قیامت کے دن میری سنت ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) میرے مذہب کے علاوہ پر زندہ کیا جائے گا " ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں اپنے والد کو گھر چھوڑ کر آیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں ، لیکن پھر ان کی بجائے کوئی اور شخص آ گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ یہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ اس کی سند میں ایک راوی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
وعنه
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › A section of it among the hypocrites] · Hadith 432
