مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ] · حديث 128
128 - وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَنِ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: " تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتُحِبُّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، وَتَكْرَهُ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ.
حضرت جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے اسلام کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اس بات کی گواہی دو ! کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور تم نماز ادا کرو، زکوٰۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو ، اور لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو، اور ان کے لئے وہی چیز ناپسند کرو، جو تم اپنے لئے ناپسند کر تے ہو۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے۔
الْإِسْلَامِ، ← جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ فَسَأَلَهُ ← جَرِيرٌ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › From it second] · Hadith 128
