مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ] · حديث 80
80 - عَنْ عُثْمَانَ - يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «تَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَاذَا يُنْجِينَا مِمَّا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: " يُنْجِيكُمْ مِنْ ذَلِكَ أَنْ تَقُولُوا مَا أَمَرْتُ بِهِ عَمِّي أَنْ يَقُولَهُ فَلَمْ يَقُلْهُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا ہوتا ، کہ شیطان ہمارے من میں جو چیز ڈال دیتا ہے، اس سے نجات کا طریقہ کیا ہے؟ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " اس سے تمہیں یہ چیز نجات دلائے گی کہ وہ کلمہ پڑھ لو جو میں نے اپنے چچا کو ، ان کے انتقال کے وقت پڑھنے کا کہا تھا، اور انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابو حویرث عبدالرحمٰن بن معاویہ ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب " الثقات " میں کیا ہے، تاہم زیادہ تر محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
تَمَنَّيْتُ ← عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › A section in an obsession] · Hadith 80
