مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ 1 - 1 - (بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ). · حديث 25
25 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ رَبُّهُ وَأَنِّي نَبِيُّهُ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ - وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى جِلْدَةِ صَدْرِهِ - حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ عَلَى النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ صَفْوَانَ، وَهُوَ وَاهِي الْحَدِيثِ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: " جو شخص یہ بات جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کا پروردگار ہے ، اور میں اس کا نبی ہوں ، اور وہ سچے دل کے ساتھ ( اس بات کا اعتراف کرتا ہو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ، تو اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو آگ پر حرام کر دیتا ہے " یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن عمر بن صفوان ہے ، اور وہ " واہی الحدیث " ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
Hadith 25
