حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس مسجد (یعنی مسجد نبوی ) میں ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے اور مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس پر ایک سو گنا فضیلت رکھتا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام بزار کی روایت کی مانند نقل کی ہے امام احمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5858
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ‘ ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰٰ نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تینوں روایات کی سند ’’ مرسل‘‘ ہیں ان کے حوالے سے امام طبرانی نے ایک سند نقل کی ہے ‘ جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور وہ متصل ہے۔
جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5859
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلی ٰاور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5860
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ یا شاید سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی جگہ پر ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ’’صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ’’البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے ‘‘ اس کے بعد انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس روایت کو دہرایا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں :’’البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ انہوں نے یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ ( دونوں سے ) نقل کی ہے یعنی اس میں ۔انہوں نے شک کا اظہار نہیں کیا پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صرف سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔
عَائِشَةَ أَنَّهَا ← وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَوْ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5861
حضرت ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اس طرف کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے بیت المقدس کی سمت اشارہ کر کے یہ بات کہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس کی طرف کیوں جا رہے ہو؟ کیا تجارت کے سلسلے میں ؟ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ میں وہاں نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مکہ کی طرف اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: یہاں ایک نماز ادا کرنا اس جگہ ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے‘‘۔ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے شام کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : ( یعنی پھر اگلی روایت ہے)
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5862
حضرت ارقم رضی اللہ عنہ جو ایک بدری صحابی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی کے پاس موجود ان کے گھر میں کچھ عرصہ ٹھہرے رہے تھے یہاں تک کہ مسلمانوں کی تعداد چالیس ہوگئی جن میں اسلام قبول کرنے والے آخری فر دحضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں جب ان حضرات کی تعداد چالیس ہوگئی تو یہ نکل کر مشرکین کی طرف گئے حضرت ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک دن ) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ سے رخصت چاہوں میرا ارادہ بیت المقدس کی طرف جانے کا تھا نبی اکرم رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی : میں بیت المقدس کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم اس طرف کیوں جانا چاہتے ہو؟ کیا تجارت کے سلسلے میں؟ میں نے عرض کی : جی نہیں! بلکہ میں وہاں نماز ادا کرنا چاہتا ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں ایک نماز ادا کرنا وہاں ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے‘‘۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں امام احمد کے رجال میں ایک راوی یحییٰ بن عمران ہے ‘ جسے ابوحاتم نے مجہول قرار دیا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5863
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عبیدہ تستری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← ابْنُ الزُّبَيْرِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5864
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا میری مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5865
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں اور ایک سونمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5866
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبحر بکراوی ہے ‘ جسے امام احمد اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5867
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو الوداع کہا آپ نے اس سے دریافت کیا: تم کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہو؟ اس نے عرض کی : میں بیت المقدس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک سونمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے‘‘۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے ‘‘۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5868
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری قبر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کر نے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا حکم مختلف ہے‘‘،(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث مکمل روایت کے طور پر ’’صحیح‘‘ میں مذکور ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے البتہ انہوں نے نماز کا ذکر نہیں کیا۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [The door of prayer in the Great Mosque, the mosque of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, and the Holy House] · Hadith 5869