مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ] · حديث 3301
3301 - عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثٍ: بِصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَالْوَتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ، وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے مجھے تین باتوں کی تلقین کی تھی : ہر مہینے میں تین روزے رکھنا ' سونے سے پہلے وتر ادا کرنا ' اور فجر کی دو رکعات (سنتیں ادا کرنا)۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابو داؤد نے نقل کی ہے' تاہم انہوں نے فجر کی دو رکعات کا ذکر نہیں کیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور اس کے رجال "صحیح" کے رجال ہیں۔
أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Hadith 3301
