مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابٌ فِي الرَّضَاعِ] · حديث 7369
7369 - «وَعَنْ أَبِي قُعَيْسٍ أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَكَرِهَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جَاءَنِي أَبُو قُعَيْسٍ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لِيَدْخُلَ عَلَيْكِ، فَإِنَّهُ عَمُّكِ ". وَكَانَ أَبُو قُعَيْسٍ أَخَا ظِئْرِ عَائِشَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضَعُفَ.
حضرت ابو قعیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے اور انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو انہیں اجازت دینا اچھا نہیں لگا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ابو قعیس میرے ہاں آئے تھے ، میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے ہاں آ سکتے ہیں، وہ تمہارے چچا ہیں، راوی کہتے ہیں : ابو قعیس ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ثقہ ہے، ویسے وہ ضعیف ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Section in breastfeeding] · Hadith 7369
