مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ النُّشُوزِ] · حديث 7741
7741 - «وَعَنِ الْأَعْشَى الْمَازِنِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ: يَا مَالِكَ النَّاسِ وَدَيَّانَ الْعَرَبْ ... إِنِّي لَقِيتُ ذِرْبَةً مِنَ الذِّرَبِ. غَدَوْتُ أَبْغِيهَا الطَّعَامَ فِي رَجَبْ ... فَخَلَّفَتْنِي بِنِزَاعٍ وَهَرَبْ. أَخْلَفَتِ الْعَهْدَ وَلَطَّتْ بِالذَّنَبْ ... وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبْ. قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ [عِنْدَ ذَلِكَ]: " وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبَ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت اعشی مازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ اشعار سنائے : " اے لوگوں کے سردار اور عربوں کے آقا ، میں نے ایک زیادتی کا سامنا کیا ہے ، میں رجب کے مہینے میں اناج حاصل کرنے کے لئے نکلا تھا، تو اس نے میری غیر موجودگی میں زیادتی کی اور بھا گ گئی اس نے عہد کی خلاف ورزی کی اور روپوش ہو گئی " ( یہ عورتیں ) مغلوب شخص کے لیے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں"۔ راوی کہتے ہیں : تو اس موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کہنا شروع کیا، ( یعنی یہ الفاظ دہرائے : ) " ( یہ عورتیں ) مغلوب شخص کے لئے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں" راوی کہتے ہیں :یہ روایت احمد بن عبداللہ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
الأعشى المازني
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Door of disavowal] · Hadith 7741
