مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ الْغَيْرَةِ] · حديث 7729
7729 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ} [النور: 4] قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ أَنِّي رَأَيْتُ مَعَ أَهْلِي رَجُلًا أَنْتَظِرُ حَتَّى آتِيَ بِأَرْبَعَةٍ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَعَمْ " قَالَ: لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ رَأَيْتُهُ لَعَاجَلْتُهُ بِالسَّيْفِ، فَقَالَ: " انْظُرُوا يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ إِنَّ سَعْدًا لَغَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي "». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی : " وہ لوگ جو پاکدامن عورتو ں پر الزام لگاتے ہیں : اور پھر وہ چارگواہ نہیں لے کر آتے ہیں : ۔ تو حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا : اگر میں کسی شخص کو دیکھوں ، تو کیا میں اس بات کا انتظار کروں گا کہ پہلے چار گواہ لے کے آؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی ہاں ! تو انہوں نے کہا جی نہیں اس ذات کی قسم ! جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ۔ اگر میں ایسے شخص کو دیکھو ں گا، تو میں اسے تلوار کے ذریعے قتل کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ ! دیکھو تمہارا سردار کیا کہہ رہا ہے ؟ سعد غیور ہے ، اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں ، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Door of jealousy] · Hadith 7729
