مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ بَابُ النَّفَقَاتِ] · حديث 7705
7705 - «وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ - بِمِرْطٍ فَاسْتَغَلَّاهُ، قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عَلَى عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ فَاشْتَرَاهُ فَكَسَاهُ امْرَأَتَهُ سُخَيْلَةَ بِنْتَ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عُثْمَانُ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - فَقَالَ: مَا فَعَلَ الْمِرْطُ الَّذِي ابْتَعْتَ؟ قَالَ عَمْرٌو: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى سُخَيْلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ فَقَالَ: " إِنَّ كُلَّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ صَدَقَةٌ " قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَاكَ، فَذَكَرَ مَا قَالَ عَمْرٌو لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " صَدَقَ عَمْرٌو كُلُّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِمْ "». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ یا شاید حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ( یہ شک بعد والے راوی کو ہے ) کا گزر ایک چادر والے شخص کے پاس سے ہوا انہیں وہ چادر مہنگی لگی پھر حضرت عمر و بن امیہ رضی اللہ عنہ کا گزر اس کے پاس سے ہوا تو انہوں نے وہ چادر خرید لی اور انہوں نے وہ چادر اپنی بیوی سنحیلہ بنت عبیدہ بن حارث بن مطلب کے پہننے کے لئے دے دی بعد میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یا حضرت عبدالرحمٰن بن عوف کا گزر ان کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا : تم نے جو چادر خریدی تھی اس کا کیا بنا حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے وہ سنحیلہ بن عبیدہ ( یعنی اپنی بیوی ) کو صدقہ کر دی ہے ۔ انہوں نے دریافت کیا: تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ کرتے ہو وہ صدقہ ہوتا ہے حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، ان صاحب نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے کیا جو حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عمرو نے ٹھیک بات کہی تھی تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ ( بھی بھلائی ) کرو گے وہ ان پر صدقہ ہوگا۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کے تمام رجال ثقہ ہیں۔
عمرو بن أُمية
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › Expenditure] · Hadith 7705
