مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ.] · حديث 7681
7681 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «حَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَدِيثًا فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّ الْحَدِيثَ حَدِيثُ خُرَافَةَ فَقَالَ: " أَتَدْرُونَ مَا خُرَافَةُ؟ إِنَّ خُرَافَةَ كَانَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ عُذْرَةَ أَسَرَتْهُ الْجِنُّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَمَكَثَ فِيهِمْ دَهْرًا طَوِيلًا، ثُمَّ رَدُّوهُ إِلَى الْإِنْسِ فَكَانَ يُحَدِّثُ النَّاسَ بِمَا رَأَى فِيهِمْ مِنَ الْأَعَاجِيبِ فَقَالَ النَّاسُ: حَدِيثُ خُرَافَةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ازواج کو ایک بات بیان کی ، تو ان ازواج میں سے ایک خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! یہ بات ، تو خرافہ کی بات کی طرح کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ خرافہ کون ہے؟ خرافہ عذرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جسے زمانہ جاہلیت میں جنات نے قید کر دیا تھا وہ ایک طویل عرصے تک ان کے درمیان رہا پر جنات نے اسے واپس انسانوں کی طرف بھیج دیا تو وہ لوگوں کو وہ باتیں بیان کیا کرتا تھا جو اس نے جنات میں عجیب و غریب چیزیں دیکھی تھی، تو لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ خرافہ کی بات ہے۔ یہ روایت امام احمد امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔
حَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ نِسَاءَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَدِيثًا فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ ← عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter of the Women Ten.] · Hadith 7681
