مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابٌ حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ] · حديث 7621
7621 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ فِي ضَرْبِ النِّسَاءِ فَسَمِعَ مِنَ اللَّيْلِ صَوْتًا عَالِيًا فَقَالَ: " إِنِّي لَأَسْمَعُ صَوْتًا " فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَذِنْتَ فِي ضَرْبِ النِّسَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي». قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ لِجَعْفَرٍ هَذَا وَسَكَتَ عَنْهُ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کی پٹائی کرنے کی اجازت دی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت بلند آوازیں سنیں ، تو ارشاد فرمایا: میں نے آوازیں سنی تھی لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے خواتین کی پٹائی کرنے کی اجازت دی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو اور میں اپنی بیویوں کے حق میں سب سے زیادہ بہتر ہوں "۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن یحییٰ بن ثوبان ہے وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام ابو داؤد نے جعفر نامی اس راوی کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ اور اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے۔ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter: The right of a woman over a husband] · Hadith 7621
