مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ] · حديث 7573
7573 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَوْ أَنَّ الْمَاءَ الَّذِي يَكُونُ مِنْهُ الْوَلَدُ أَهْرَقْتَهُ عَلَى صَخْرَةٍ لَأَخْرَجَ اللَّهُ مِنْهَا وَلَدًا - أَوْ لَخَرَجَ مِنْهَا - وَلَيَخْلُقَنَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى نَفْسًا هُوَ خَالِقُهَا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عزل کے بارے میں دریافت کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نطفے سے بچے نے پیدا ہونا ہے اگر اسے کسی چٹان پر ڈال دیا جائے ، تو اللہ تعالیٰ اس میں سے بھی بچے کو نکال دے گا( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) اس میں سے بھی بچہ نکل آئے گا اللہ تعالیٰ نے جس جان کو پیدا کرنا ہے وہ اسے پیدا کر ہی دے گا۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔
الْعَزْل ← «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ يَسْأَلُ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter of what came in isolation] · Hadith 7573
