مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ النِّكَاحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِمَاعِ وَالْقَوْلِ عِنْدَهُ وَالتَّسَتُّرِ] · حديث 7561
7561 - وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: «أَتَى عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْتَحِي أَنْ يَرَى أَهْلِي عَوْرَتِي. قَالَ: " وَلِمَ، وَقَدْ جَعَلَكَ اللَّهُ لَهُنَّ لِبَاسًا وَجَعَلَهُنَّ لَكَ لِبَاسًا؟ " قَالَ: أَكْرَهُ ذَلِكَ. قَالَ: " فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ مِنِّي وَأَرَاهُ مِنْهُمْ " قَالَ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ: " أَنَا "، قَالَ: أَنْتَ فَمَنْ بَعْدَكَ إِذًا؟ قَالَ: فَلَمَّا أَدْبَرَ عُثْمَانُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ ابْنَ مَظْعُونٍ لَحَيِيٌّ سِتِّيرٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت سعد بن مسعود لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ، اور عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے کہ میری بیوی میری شرمگاہ دیکھ لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں ؟ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کا لباس بنایا ہے، اور اسے تمہارا لباس بنایا ہے ۔ انہوں نے عرض کی: لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری بیویاں میری شرمگاہ کو دیکھ لیتی ہیں اور میں ان کی شرمگاہ کو دیکھ لیتا ہوں ان صاحب نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا: میں ہوں ۔ انہوں نے کہا: آپ کے بعد کیا ہو سکتا ہے؟ راوی کہتے ہیں : جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابن مظعون شرمیلا اور پردے والا شخص ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن العلا ء ہے، اور وہ متروک ہے۔
أَتَى عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: ← وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ اللَّيْثِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Marriage] › [Chapter on what came in intercourse, and in speaking and covering up] · Hadith 7561
